لز ٹرس نے برطانیہ کی وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں استعفی سے آگاہ کر دیا ہے۔ لِز ٹرس نے کنزرویٹیو پارٹی کی سربراہی بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتی رہوں گی۔ معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم وہ مینڈیٹ کو پورا نہیں کرپارہیں۔ لِز ٹرس محض 45 دنوں تک وزارت عظمٰی کے عہدے ہر فائض رہیں، یہ کسی بھی برطانوی وزیراعظم کی مختصر ترین مدت ہے۔ لِز ٹرس سے قبل 1827 میں جارج کننگ صرف 119 روز تک وزیر اعظم رہے تھے۔