ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ریکارڈ
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر آگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے، ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی،13 کی قیمتوں میں استحکام رہا، رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے پیاز فی کلو 9 روپے 48 پیسے تک سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 20 روپے 6 پیسے سستا ہوا، رواں ہفتے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 3 پیسے کی کمی ہوئی ہے، رواں ہفتے کے دوران چائے کی پتی ، مصالحہ جات، چاولوں کی قیمت بھی کم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے ،مٹن، بیف سمیت 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے بریڈ خشک دودھ سمیت 13 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔