رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرلیاگیا

رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرلیاگیا
لاہور: پولیس صنم جاوید کو پریزن وین میں لے کر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کی انسداد دھشت گردی کی عدالت سے ضمانت کے بعد رہا کیا گیا تھا۔تاہم رہائی کے فورا بعد صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس صنم جاوید کو پرسن وین میں لے کر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ صنم جاوید کو دوسری بعد رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے ۔ صنم جاوید نے قیدیوں کی وین سے " اگین اریسٹ " کی آواز بھی لگائی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔