ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق موجودہ صورت حال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر حافظ نعیم الرحمٰن نے لکھا کہ خوب اتفاق ہے!! بلاول کہتے ہیں ترمیم پر پی پی اور مولانا فضل الرحمان کا 100 فیصد اتفاق ہے جبکہ بیرسٹر گوہر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے، گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا اور عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔ ماشاءاللہ، ویلڈن آل۔