(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی کا اپنے 11 اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا، ان میں 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہوپا رہا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دو سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہوپا رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اراکین سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ان میں زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اور چوہدری الیاس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان ، سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا سہروردی سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام کو ہونے ہیں جن میں ممکنہ طور ہر آئینی ترمیم پیش کی جائیگی اور اس پر ووٹنگ کا بھی امکان ہے۔