عمران خان عالمی لیڈروں پر سبقت لے گئے، امریکی صحافی

عمران خان عالمی لیڈروں پر سبقت لے گئے، امریکی صحافی
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی صحافی گلین بیک نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے، ایک ایسے وقت میں جب افغانستان میں پھنسے ہوئے صحافیوں اور غیر ملکیوں کو بچانے کیلئے کوئی لیڈر بھی آگے نہیں آرہا تھا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی محبت ، وسائل، آرمی کے ساتھ ہماری مدد کی اور غیر ملکیوں کو افغانستان سے بحفاظت نکالا۔ معرف امریکی صحافی گلین بیک نے اپنے جذبات کا اظہار ان گنت ٹویٹس میں ایک ساتھ کر دیا انہوں نے ٹویٹ کی کہ ہم نے دنیا بھر کے سیاسی اور سول سوسائٹی کے متعدد رہنماؤں سے مدد مانگی مگر ان کی خاموشی چونکا دینے والی تھی، ہماری کچھ فون کالز اور درخواستوں کو جواب دینے کے قابل ہی نہیں سمجھا گیا اور کچھ نے رسمی سا جواب دیا لیکن ہمیں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سےفوری جواب موصول ہوا اور انہوں نے فوری طور پر مدد پر آمادگی ظاہر کی۔ https://twitter.com/glennbeck/status/1439725274325716993 گلین بیک نے ٹویٹ کیا کہ ان کوششوں کا مقصد افغانستان میں بے گناہ متاثرین کو بچانا تھا جنہیں موت کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا ، اگر انہیں جنگ زدہ ملک میں چھوڑ دیا جاتا ، وزیر اعظم عمران خان نے سیاست ، نسل ، مذہب یا ثقافت سے بالاتر ہو کر معصوم جانوں کو بچانے میں پیش قدمی کی۔ https://twitter.com/glennbeck/status/1439726157105180672 انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ہم نے دیکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کسی دوسرے عالمی رہنما نے مدد کیلئے پہل نہیں کی ، ان کے پاس موقع تھا کہ وہ اپنے اقتدار کو بے گناہ انسان کو بچانے کے لیے استعمال کریں مگر ایسا نہیں ہوا، وزیر اعظم عمران خان نے اس وقت احسان کیا اور کبھی ہمارے مقاصد پر سوال نہیں اٹھایا۔ https://twitter.com/glennbeck/status/1439728135872950278 گلین بیک نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جلدی سےاقدامات کئے اور افغانستان میں مزار شریف سے روانہ ہونے والے پہلے تین طیاروں میں سوار افراد کے لیے زندگی اور موت کے درمیان فرق کو واضح کرنے میں کامیاب ہو گئے، جن لوگوں کو بچایا گیا ان میں بہت سے امریکی شہری بھی تھے۔ https://twitter.com/glennbeck/status/1439728651826864133 اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی انتھک قیادت اور پاکستان کے فوجی اور سویلین وسائل کی مدد کی وجہ سے طالبان نے تین طیاروں کو اجازت دی ، اب آپ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں افغانستان سے نکلنے والوں کے بارے میں بہت کم پڑھ رہے ہوں گے، یہ عالمی کہانیاں ہیں، کچھ افراد کا گھر والوں اور دوستوں نے استقبال کیا اور کچھ ایسے ملک میں اترے جہاں پر ان کا کوئی دوست نہیں تھا۔ https://twitter.com/glennbeck/status/1439729157185867783 انہوں نے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے وقت ، توانائی، پیسہ ، جذبہ اور محبت قابل تعریف ہے، ان پر تنقید کرنے والوں کے پاس اپنا ایجنڈا ہو سکتا ہے لیکن انہوں نے افغانستان میں جانیں بچانے میں مدد کی۔

Watch Live Public News