لاہور میں جگہ جگہ کوڑا، ہائیکورٹ نے کیا کہا؟

لاہور میں جگہ جگہ کوڑا، ہائیکورٹ نے کیا کہا؟
لاہور( پبلک نیوز) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے لاہور کو کوڑے سے پاک کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے تحریری طور پر صفائی ستھرائی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے بھی ماحولیاتی آلودگی کے لیے ممکنہ اقدامات کرے گی۔ عدالت کے مطابق ادارے ماحولیاتی آلودگی سے لاہور کو پاک کرنے کےلیے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ فریقین نے تحریری طور پر یقین دہانی کروائی کے وہ لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کےلیے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں بڑھتی گندگی مختلف موزی بیماریوں کا باعث، بن رہی ہے۔ لاہور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔ عدالت آلودگی کو کنٹرول اور شہر سے کوڑا کرکٹ ختم کرنے کےلیے متعلقہ اداروں کو پابند کرے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔