انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے انکار سے سخت مایوسی ہوئی:چیئرمین پی سی بی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے انکار سے سخت مایوسی ہوئی:چیئرمین پی سی بی
چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے انکار سے سخت مایوسی ہوئی. ہمیں اسکا اندازہ تھا کیونکہ ویسٹرن بلاک اکٹھے ہو جاتے ہیں. ویسڑن بلاک ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں. غصہ بھی اس بات کا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم بغیر انٹیلی جنس شئیرنگ پاکستان سے چلی گئی. ہماری سیکورٹی فورسز دنیا میں سب سے زیادہ جنگجو فورسز ہیں. جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہی نہیں پوری دنیا کا اسکا ادراک ہے ان سے انٹیلی جنس شئیر کئے بغیر نیوزی لینڈ نے جہاز پکڑا اور بھاگ گئے. نیوزی لینڈ کا دھچکا لگا لیکن انگلینڈ کے دورے سے انکار کرنے کی امید تھی.یہ عمل ویسٹرن بلاک کرتا ہے ہم لوگ ان کو آؤٹ آف دی وے جا کر ایکومڈیٹ کرتے ہیں. انھوں نے کہا کہ ہم دنیا کے بہترین مہمان نواز ہیں جب انکےپاس جاتے ہیں تو ڈانٹ ڈپٹ سن کر بھی مسکرا دیتے ہیں یہ ہماری کمزوری ہے. انکی خواہشات کو سر آنکھوں پر رکھتے ہیں. اب ہم صرف وہاں تک جائیں گے جہاں ہمارا فائدہ ہوگا. ہمارا فائدہ کرکٹ کو روکنا نہیں نہیں اس کی ترویج و ترقی ہے. ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے والےممالک جب ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیں گے تو یہ عمل چلتا رہے گا. مستقبل میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ٹور ہے اور ویسڑن بلاک اس کو روکے گا. گلہ کس سے کریں ہم ان کو اپنا سمجھ رہے تھے لیکن یہ بیگانے نکلے. بہانے ڈھونڈ کر کبھی سکیورٹی وجوہات اور کبھی کھلاڑی غائب ہو جاتے ہیں.کبھی یہ ذہنی و نفسیاتی طور پر بیمار اور تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں. چیئرمین پی سی بی نے مزیدکہا کہ اگر ہماری کرکٹ اکانومی بہتر ہوتی تو انکا رویہ مختلف ہوتا . ہماری ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہوتی تو انکار نا کرتے.سبق صرف یہی ملا کہ ہمیں اپنی کرکٹ اکانومی اور کرکٹ کو بلند کرنا ہوگا ۔اگر پاکستان میں سکیورٹی کا ایشو ہوتا تو اب سے پہلے ٹریول ایڈوائزری تبدیل ہوتی.آسٹریلیا و برطانیہ نے اپنی ٹریول ایڈوائزری تبدیل نہیں کی.ورلڈ کپ میں پہلے صرف بھارت ہمارا مخالف تھا لیکن اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔