ٹی20 سیریز میں اب اسپائیڈر کیم استعمال نہیں ہوگا

ٹی20 سیریز میں اب اسپائیڈر کیم استعمال نہیں ہوگا
کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نصب کیا جانے والا اسپائیڈر کیم کچھ تیکنیکی وجوہات کی بنا پر اب استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نصب کیا جانے والا اسپائیڈر کیم تیکنیکی وجوہات کی بنا پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔انٹرنیشنل سیریز کے میچز کے لیے پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسپائیڈر کیم نصب کیا گیا تھا، اس سے پہلے اسپائیڈر کیم کا استعمال پی ایس ایل میں کیا جاتا رہا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ سیریز میں اسپائیڈر کیم کو استعمال کرنے کے لیے تیکنیکی ٹیم خاص طور پر کراچی پہنچی تھی۔جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اس نظام میں 30 سے زائد ہائی ریزولوشن کیمرے، ڈرون، اسپائیڈر کیم، ہاک آئی، 4-6 سلو موشن کیمرے اور 2الٹرا موشن کیمرے زیر استعمال تھے۔ خیال رہے کہ 7 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل منگل کو ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔