'عمران خان کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر حکومت سے خائف ہوں '

'عمران خان کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر حکومت سے خائف ہوں '
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا محاسبہ ہونا چاہیے، ابھی تک کارروائی کیوں نہیں ہو رہی میں تو خود حکومت سے خائف ہوں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ اور جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر حکومت سے خائف ہوں، جس طرح انہوں نے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے، اگر ملاقات ہوئی بھی ہے جو میرے علم میں نہیں ہے تو وہ بےنتیجہ ثابت ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ ہر ادارے پر حملہ کر ر ہا ہے، کسی ادارے کو انہوں نے اب تک معاف کیا ہے، ادارہ ان کے حق میں فیصلہ دیتا ہے تو بڑا انصاف والا ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ختم ہو چکا ہے، اس کی سیاست نمٹ چکی ہے،آخرتڑپنا اس کا حق ہے اس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق یہ جس کی ذمہ داری ہے وہی ادا کرے گا،وہ ہوتا کون ہے کہ حکومت سے کہے کس نے کرنی ہے،تم لاکھ چیخو لاکھ چلاو لاکھ تڑپو، جو ہو گا آئین کے مطابق ہو گا، آپ کی چیخ و پکار ان پر اثر انداز نہیں ہو گی۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت خود کمزور ہے اور شاید وہ پلٹ جائے گی، امپورٹڈ چور ہے، اس کا محاسبہ ہونا چاہیے، ابھی تک کارروائی کیوں نہیں ہو رہی میں تو خود حکومت سے خائف ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ غلام ابن غلام ابن غلام خود ہے، اب قوم کو دھوکا دینا چاہتا ہے آزادی کے لفظ سے، کوئی آزادی وزادی نہیں، اس قسم سے عناصر سے ہم قوم کو آزادی دلائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔