شان مسعود آج ٹی ٹونٹی میں ڈیبیو کریں گے

شان مسعود آج ٹی ٹونٹی میں ڈیبیو کریں گے
لیفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود آج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے، شان مسعود ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 97ویں کھلاڑی ہوں گے. شان مسعود 25 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں. میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہوتا ہے، تینوں فارمیٹس میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا، ریڈ بال سے کھیل کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے، وائٹ بال کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔