انجلینا جولی کی پاکستان آمد، دادو پہنچ گئیں

انجلینا جولی کی پاکستان آمد، دادو پہنچ گئیں
ہالی وڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب متاثرین سے ملاقات اور صورتِ حال کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئیں۔ ہالی وڈ اسٹار اور خصوصی امریکی سفیر انجلینا جولی کی دادو آمد. انجلینا جولی نےہیلی کاپٹر کے ذریعے او پی پی ایل ہیلی پیڈ پر لینڈ کیا بعدازاں وہ کشتی کے ذریعے تحصیل جوہی کے گاؤں خیر محمد مغیری پہنچی . انجلینا جولی نے سیلاب متاثرین افراد اور بچوں سے ملاقات کی . انہوں نے کھیر موری کے مقام قائم خیمہ بستی کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی . انجلینا جولی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے بعد ریفریشمنٹ کے لیے واپس او پی پی ایل ہیلی پیڈ پہنچیں . ریفریشمینٹ کے بعد انجلینا جولی بدین کے لیے روانہ ہوگئی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔