اسلام آباد :ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے تیاریاں شروع کر دیں، وفاقی پولیس نے صوبوں سے پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے30 ہزار اہلکار مانک لئے . ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے 20ہزار٫ خیبر پختونخواہ سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری رینجرز سےمانگی گئی ہے ، پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سینکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے ، داخلی راستوں پر کنٹینرز کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی ، اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھیکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گے ہیں . ذرائع کے مطابق ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے. واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی طرف بڑھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے پنجاب کی سیاسی قیادت کو دو ہفتوں میں لانگ مارچ کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔ پنجاب کے پی ٹی آئی ارکان کی رائے ہے کہ لانگ مارچ کو پشاور کے بجائے لاہور سے اسلام آباد کی طرف لایا جائے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کے حامی ہیں۔ پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھے گا۔