لاہور: سی سی پی او لاہور کے تبادلے کے معاملے پر وفاق اور صوبے میں ٹھن گئی۔ وفاقی حکومت نےسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ غلام محمود ڈوگر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ سی سی پی او کی تبدیلی پر وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا ردعمل سامنے آگیا ہے،وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ نے سی سی پی او لاہور کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، سی سی پی او لاہور کو وفاقی حکومت نہ ہٹاسکتی ہے نہ تبادلہ کی مجاز ہے۔ وفاقی حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔