ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت چار افراد کے قتل کیس میں مرکزی ملزم عبدالرحمن تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا۔
عدالت نے ملزم عبد الرحمن کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے تفتیشی کو ہدایت دی کہ ملزم کی جائیداد سے متعلق معلومات حاصل کر کے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 29 اپریل تک بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ کیس میں عدالت مرکزی ملزم کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر چکی ہے۔ کیس میں خاتون ملزمہ ٹک ٹاکر سویرا نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
مسکان شیخ ٹک ٹاک پر ’muskansheikh015‘ کے نام سے اپنا اکاؤنٹ چلاتی تھیں جس میں گانوں پر لپ سنکنگ سمیت عام زندگی کے چٹکلے شامل ہوتے تھے۔