قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرتی، عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا، شیخ رشید

قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرتی، عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا، شیخ رشید
کیپشن: Nation does not wait for any leader, Imran Khan will not be released, Sheikh Rasheed

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے۔ یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے۔ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرتی۔ یاد رکھیں کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے گا۔ 

شیخ رشید نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 6 سو لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا۔ پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی، پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا۔ پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوئی۔ 

شیخ رشید نے خبردار کیا کہ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا۔ آج شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے۔ یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے، حلق سے فلک تک غربت ہے۔ 

شیخ رشید نے واضح کیا کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ عمران خان کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔ جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ کل وہ جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوئے ہیں۔ قبر ایک ہے لیکن مردے تین ہیں۔ سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

Watch Live Public News