خیرپور: افسوس ناک ٹریفک حادثہ میں 10 افراد ہلاک

خیرپور: افسوس ناک ٹریفک حادثہ میں 10 افراد ہلاک

خیرپور حادثے کے نتیجے میں 10 سے افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم ہوا جس میں 10 سے افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں اور لاشوں کو کوچ اور وین کی باڈی کاٹ کر نکالا جبکہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ہسپتال خیرپور میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔