اگر  حکومت نے پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائیگا، شاہ محمود قریشی 

اگر  حکومت نے پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائیگا، شاہ محمود قریشی 

(ویب ڈیسک ) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت  ہوش کے ناخن لے اگر اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائیگا۔

لاہور دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود  قریشی  نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یہ حکومت آئین قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاروٹ بنی ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  کشمیر میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں کشمری جب اس طرف دیکھتے ہیں  وہ پاکستان سے مایوس ہوگئے ہیں ۔نوجوان کو مستقبل میں کچھ نظر نہیں آرہا ۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ  آئینی پیکج کی بات ہورہی ہے  جو جوڈیشری کیلئے سوالیہ نشان بن جائے گی ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا ، ہمارے 10 ایم این ایز کو قومی اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا جو قابل مذمت ہے ، اسپیکر  کے بیان پرحیران کن بات یہ ہےکہ آئی جی اسلام آباد کے بیان کو فوقیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  خورشید شاہ اور اسپیکر  ایاز صادق نے تقدس  ایوان سے متعلق جوگفتگو کی  قابل تحیسن ہے۔ اسپیکر نے ہمارے ایم این ایز کے پرڈوکشن آڈر جاری کیے وہ پیش ہو کر اپنے اغوا  کا احوال بتائینگے۔

Watch Live Public News