معروف بھارتی اداکار کی کورونا وائرس سے موت

معروف بھارتی اداکار کی کورونا وائرس سے موت

بالی ووڈ کے معروف اداکار کشور ننداسرکار کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔

کشور ننداسرکار ’سنگھم‘ اور ‘واستو’ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ 20 اپریل کو COVID-19 میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔ اداکار کی عمر 81 برس تھی۔ وہ پچھلے دو ہفتوں سے ہسپتال میں تھے۔ اطلاعات کے مطابق کشوراداکار کے آکسیجن لیول میں کمی واقع ہو گئی تھی۔اور وہ گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں تھے۔

نندالاسکر نے 1989 میں مراٹھی فلم ’مینا ڈیکا‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور فلموں میں ’مس یو مس‘ ، ’بھاوشیچی ایشی تاشی‘ اور ’گاون تھور پودھاری چور‘ سمیت متعدد فلموں میاں بھی اداکاری کر چکے تھے۔

فلم واستو میں ان کے کردار کو کافی مقبولیت ملی جبکہ گووندا کے ساتھ فلم ‘جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ میں انہوں نے ’سناٹا‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحواں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔