بھارتی ریپر بادشاہ ہانیہ عامر کو ’بچانے‘ کیلئے چندی گڑھ سے دبئی پہنچ گئے

بھارتی ریپر بادشاہ ہانیہ عامر کو ’بچانے‘ کیلئے چندی گڑھ سے دبئی پہنچ گئے
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: بھارتی ریپر بادشاہ ہانیہ عامر کو ’بچانے‘ کیلئے چندی گڑھ سے دبئی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریپر بادشاہ حال ہی میں پاکستانی اداکار ہانیہ عامر کو بچانے کے لیے چندی گڑھ سے دبئی گئے تھے۔ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر دبئی میں دونوں کی کئی تصاویر اور کلپس شیئر کیں۔

ہانیہ عامر نے اپنی پہلی پوسٹ میں کیمرہ کے لیے پوز دیتے ہوئے دونوں کی تصویر شیئر کی۔ جہاں ہانیہ نے فتح کا نشان بنایا، بادشاہ کو اپنے بال ٹھیک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

 ہانیہ نے دونوں کی تصویر شیئر کی۔ جس میں ہانیہ نے فتح کا نشان بنایا، دوسری جانب بادشاہ کو اپنے بال ٹھیک کرتے ہوئے تصویر میں باخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے خاکستری رنگ کی ٹی شرٹ اور ڈینم میں دیکھا گیا جبکہ بادشاہ نے سیاہ ٹی شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی تھی۔

 اگلی تصویر ان کے کھانے کی تھی - ایک میز پر کئی برتن رکھے ہوئے تھے۔

اداکارہ نے ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں بادشاہ، کیمرے کے پیچھے تھے  اور ایک دکان کی جھلک دکھاتے ہوئے بولے کہ ، ’’منظر ایسے ہی  شروع  ہوگا، بادشاہ نے کہا کہ واہ کھلا آسمان دبئی کا (منظر اس طرح شروع ہوگا، دبئی کا کھلا آسمان)…‘‘ اس نے پھر ہانیہ کی طرف کیمرہ پین کیا جو زمین پر بیٹھی کافی پی رہی تھیں۔ بھر دونوں ہسنے لگے۔ہانیہ نے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’چنڈی گڑھ سے ریسکیو پہنچا‘‘۔ 

ہانیہ اور بادشاہ کا دبئی میں ’کنسرٹ‘

ہانیہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں نے ایک کنسرٹ میں ہونے کا ڈرامہ کیا جیسے ہی ریپر نے گانا گایا تو  ہانیہ نے کہا، "لو یو بادشاہ،" اور اسے چھیڑتے ہوئے کہا، "تم گانے کی کوشش کیوں نہیں کرتے؟"

بعد ازاں بادشاہ نے ہانیہ کا تعارف کراتے ہوئے کہا، "آج ہمارے ساتھ ہے پاکستان کی مشور ابھینیتری ہانیہ عامر  جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ "ابینیتری" کا مطلب جانتی ہیں، تو ہانیہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتی۔