عامر تانبا پر فائرنگ بھارتی دہشت گرد ایجنسی ’را   ‘نے کروائی

عامر تانبا پر فائرنگ بھارتی دہشت گرد ایجنسی ’را   ‘نے کروائی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک :بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملہ کرنیوالا عامر تانبا  پر فائرنگ بھارتی دہشت گرد ایجنسی را  نے کروائی ہے۔ 

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اسلام پورہ میں عامر تانبا پر فائرنگ بھارتی دہشت گرد ایجنسی را  نے کروائی۔ دہشت گردی سمیت چار دفعات کے تحت سی ٹی ڈی میں نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

اسلام پورہ میں درج اقدام قتل کا مقدمہ خارج کر دیا  گیا ھے البتہ مکمل تفتیش سی ٹی ڈی افسران کرینگے۔ 

 خاندانی  ذرائع کا کہنا ہے کہ عامرعرف تانبا کو پہلے سے تھریٹس موصول ہورہی تھیں۔  

 رپورٹ کے مطابق   عامر تانبا  کے اہل خانہ گزشتہ شام ہی گھروں کو تالے لگا کر چلے گئے تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ   عامر تانبا کی جنازہ و تدفین آبائی علاقے میں  کی جائے گی۔ 

دوسری طرف انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کی مبینہ ہلاکت میں ملوث مقتول عامر تانبا کو مجموعی طور پر تین  گولیاں لگیں۔ اور ان کی موت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی ۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے عامر تانبا کو  گولیاں سینے اور  ٹانگ میں ماریں۔پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کر لیں ۔

 ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ مقتول عامر سرفراز عرف تانبا کو پہلے سے دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔ 

 یادرہے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گذشتہ روز نامعلوم افراد نے سابق انڈین جاسوس سربجیت سنگھ پر سنہ 2013 میں حملہ کرنے والے کوٹ لکھپت جیل کے قیدی عامر سرفراز تانبا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا  تھا۔

لاہور پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عامر سرفراز تانبا کو ان کے گھر میں گھس کر ہلاک کیا ہے۔ایک حملہ آور نے ہیلمٹ اور دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا۔

برطانوی جریدے گارڈین میں حال ہی میں چھپنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ انڈیا اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اب تک 20 کے قریب افراد کو پاکستان میں ہلاک کر چکا ہے۔

انڈین حکام نے اس رپورٹ کی تردید نہیں کی بلکہ جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان میں موجود اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

 بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ سنہ 1990 میں پاکستان میں داخل ہوا اور انہیں لاہور اور فیصل آباد میں مختلف بم دھماکوں میں ملوث تھا ان دھماکوں میں  14 افراد  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔