لاہور: بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا نامی شخص کو قتل کردیا گیا 

لاہور: بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا نامی شخص کو قتل کردیا گیا 

(ویب ڈیسک )   لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں عامر سرفراز عرف عامرتانبا نامی شخص کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ عامر تانبا بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث تھا ۔

اس حوالے سے   پولیس کا کہنا ہے کہ  اسلام پورہ کے علاقے گنگا سٹریٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے عامر تانبا نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی  ۔ جس کے باعث عامر تانبا شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچتے دم توڑ گیا ۔ 

واضح رہے کہ   عامر تانبا بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کے کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والے حملے میں ملوث تھا ۔ سربجیت سنگھ  پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث تھا۔ 

ادھر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔