بہاولپور میں پہلی خاتون ہندو اسسٹنٹ کمشنر تعینات

بہاولپور میں پہلی خاتون ہندو اسسٹنٹ کمشنر تعینات
کیپشن: First Female Hindu Assistant Commissioner
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) بہاولپور میں پہلی بار ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء کی تعیناتی ،محمد عدیل خان اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور کے تبادلے کے بعد انکی جگہ ڈاکٹر ثناء رام چند گلوانی کی تعیناتی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 2023 میں ان کو حسن ابدال میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا تھا اور یہ پاکستان کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر تھیں۔ ڈاکٹر ثناء رام چند گلوانی نے 2020 ء میں سی ایس ایس کے امتحان کو پاس کیا تھا۔
سی ایس ایس کے سالانہ امتحان 2020 میں کل 18553 امیدوار شامل تھے اور ان میں ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد محض 221 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سی ایس ایس میں کامیابی کی شرح 2فیصد سے بھی کم رہی ہے اور ان میں سے پاکستان کی خدمت کرنے کے لیے جن 79 خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر ثنا رام چند بھی شامل تھیں،ڈاکٹر ثنا رام چند گلوانی ایک یورولوجسٹ اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کی افسرہیں۔

Watch Live Public News