امریکی اور سعودی مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں "ڈیفنس شیلڈ4" جاری

امریکی اور سعودی مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں \
کیپشن: US and Saudi armed forces joint exercise "Defense Shield 4" continues

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے علاقے ظہران میں سعودی مسلح افواج کی شاخوں اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے اشتراک سے مشترکہ مشقیں ’ڈیفنس شیلڈ 4‘ جاری ہیں۔

ان مشقوں میں وزارت دفاع ، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس، وزارت صحت اور سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی میں صحت کی خدمات میں نمائندگی بھی شامل ہے۔

مشقوں میں حصہ لینے والے مخلوط بٹالین کے کمانڈر کرنل ترکی السمیری نے زور دے کر کہا کہ مشترکہ "ڈیفنس شیلڈ فور" مشقوں کا مقصد ان میں شامل ممالک کی افواج کی عسکری صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے۔

ان مشقوں میں حصہ لینے والی افواج وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تباہی سے بچاؤ، خطرات کے تدارک بڑھانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی اور دوسرے ممالک کی افواج کے ساتھ ملکر سعودی اداروں اور ایجنسیوں کو کیمیائی خطرات اور حیاتیاتی، ریڈیولوجیکل اور جوہری خطرات سے آگاہ کرنا اور ان کی دفاعی صلاحیت کو بہتر کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریک یونٹوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے شعبے میں قومی منصوبوں کا جواب دینے ، مشقوں کے نفاذ کے دوران رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کی تاثیر کی پیمائش اور فیلڈ رسپانس کے مشترکہ ہم آہنگی کی پیمائش کرنے کے لئے فیلڈ مشقیں کیں۔