امریکا اورپاکستان خطرات کیخلاف صلاحیتیں بڑھانےپر یقین رکھتے ہیں:ویدانت پٹیل

امریکا اورپاکستان خطرات کیخلاف صلاحیتیں بڑھانےپر یقین رکھتے ہیں:ویدانت پٹیل
کیپشن: امریکا اورپاکستان خطرات کیخلاف صلاحیتیں بڑھانےپر یقین رکھتے ہیں:ویدانت پٹیل

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان در پیش خطرات کیخلاف صلاحیتوں میں اضافے پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کیساتھ دہشتگرد گروہوں اور مغربی سرحد پر تکنیکی تعاون سے متعلق گفتگو ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کا بات چیت میں دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، ایران پر بدستور امریکی پابندیاں عائد ہیں، ایران سے تجارت کرنے والے پابندیوں کے بارے میں آگاہ ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان سے پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے پر سوال کیا گیا جس پر ویدانت پٹیل نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے سے متعلق پینٹاگون بتا سکتا ہے۔

Watch Live Public News