بیٹیوں  کیلئے فری موٹر بائیکس سکیم لارہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب

بیٹیوں  کیلئے فری موٹر بائیکس سکیم لارہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اعلان کیا ہے کہ بیٹیوں  کیلئے فری موٹر بائیکس سکیم لارہے ہیں۔ لڑکیوں نے اپلائی نہیں کیا کہ گھر والے چلانے نہیں دیتے، والدین بیٹیوں پر اعتماد کریں،  اجازت دیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنک گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا  کہ  آئی لو یو، مجھے آپ پر فخر ہے ، آپ کو کھیلتے دیکھا د نہایت پروفیشنل وے میں کھیل رہے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ  کھلاڑیوں سے مجھے اتنا پیار ملا  کہ سوچ نہیں سکتی،  میں وزیراعلیٰ بنی ہی آپ لوگو ں کے لیے ہوں،آپکا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہو  آپ دنیا پر راج کریں گی ۔

انہوں نے بتایا کہ  ایک بچی نے مجھے پھول دیا، پوچھا یاد تھا پھول دینا، جواب دیا کہ بس میرے پاس پھول کے پیسے تھے۔ میری بیٹیوں میں آپکے ساتھ کھڑی ہوں۔ کہتے ہیں کہ اگر خانہ پوری کرنی سپورٹس منسٹری اسے دے دو ہم نے نوجوان اور قابل وزیر کھیل لگایا، وزیر کھیل کو کہا ہے کہ پنک گیمز کو پورے پنجاب میں پھیلایں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  بچیوں کے لئے جم، گراونڈ اوردیگر سہولتیں دیں گے،کھیل کے لیے لاہور نہ آنا پڑے گا۔ مجھے اختتامی تقریب میں بلایا نہیں گیا پر  بیٹیوں سے ملنے میٹرو بس کے ذریعے آ گی۔

مریم نواز  نے کہا کہ  بیٹیوں کے لیے فری موٹر بائیکس سکیم لارہے ہیں۔ لڑکیوں نے اپلائی نہیں کیا کہ گھر والے چلانے نہیں دیتے، والدین بیٹیوں پر اعتماد کریں،  اجازت دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پنک گیمز بعد پنجاب لیگ لا رہے ہیں جس میں دس لاکھ کھلاڑی حصہ لیں گے، پنجاب لیگ کو پنجاب بھر میں لے جاہیں گے۔جیسے آپ نے اپنے والدین کا، ملک کا اور میرا نام روشن کیا، آپ ایسے ہی چلتے رہو ، پنک گیمز میں شامل کھلاڑیوں کو  میرے دستخط والی پانی کی بوتلیں دیں گے تا کہ  آپ کو یاد رہے کہ آگے بڑھنا ہے، رکنا نہیں ، خوش رہو، آباد رہو، آپ سب کا شکریہ، مجھے آپ سے محبت ہے۔

Watch Live Public News