غزہ جنگ:امریکا،کینیڈا،فرانس اور آسٹریلیا  سمیت مختلف ملکوں میں طلبہ کا احتجاج جاری

غزہ جنگ:امریکا،کینیڈا،فرانس اور آسٹریلیا  سمیت مختلف ملکوں میں طلبہ کا احتجاج جاری
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا  سمیت مختلف ملکوں میں طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں پولیس اہلکار کی مظاہرین کو منتشر کرتے وقت فائرنگ کے واقعے کے بعد کلاسیز منسوخ کر دی گئیں جبکہ کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک سے دو روز کے دوران 282 افراد گرفتار کر لیا گیا۔

امریکا کی پوٹ لینڈ یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی طرف گاڑی دوڑانے والے شخص کو حراست میں لے لیا، ایمری یونیورسٹی کے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قائم احتجاجی کیمپوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہےجبکہ گرفتار طلبہ کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے

دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے طلبہ پر پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پُرامن احتجاج کچلنے کے لئے اختیارات کا غلط استعمال نہ کرے۔

واضح رہے کہ مظاہرین طلبہ کی جانب سے تعلیمی اداروں سے منسلک اسرائیلی کمپنیوں سے مالی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔