اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔ خسرو بختیار نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت میں منتقل کرنے کی درخواست کردی۔
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میرے ماتحت کام کرے گا تو مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔
دوسری جانب وزیراعظم نے خسرو بختیار کی درخواست منظور کرلی۔ وزیراعظم نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت میں منتقلی کی ہدایت کردی ان کا کہنا تھا کہ کسی اور وزارت میں منتقلی کے لیے سمری تیار کی جائے۔