عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے، مریم نواز نے عدالت سے رجوع کرلیا

عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے، مریم نواز نے عدالت سے رجوع کرلیا
لاہور: (ویب ڈیسک) مریم نواز نے عمرے پر جانے اور والد کو لندن ملنے کی غرض سے پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ مریم نواز کی جانب سے سابقہ درخواست کے ساتھ عمرے پر جانے کے لیے اضافی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بنچ مریم نواز کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ درخواست گزار مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتی ہوں۔ پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی نہیں ہو سکتی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دیتے ہوئے پاسپورٹ مریم نواز کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔ لیگی رہنما کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 2019ء کو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا۔ لاہور ہاٸی کورٹ نے ضمانت منظور کی۔ بیمار والد میاں نواز شریف کی تیمارداری کے لئے لندن جانا چاہتی ہوں۔ مریم نواز نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پاسپورٹ نہ ہونے کی بنا پر لندن جانے سے قاصر ہوں۔ عدالت درخواست گزار کو لندن والد کی تیمارداری کے لئے جانے کی اجازت دے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو ضمانت دیتے ہوئے پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔