ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق ہیں

ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق ہیں
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل پر پاور کی ری کنفیگریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) بتایا کہ انٹرنیشنل سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی آج صبح 03:00 بجے اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہو گئی ہے۔ پی ٹی اے نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ ایک معمول کی طے شدہ مرمت کی سرگرمی تھی۔ ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق ہیں۔ خیال رہے کہ قبل ازیں پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 21 اپریل کی رات 2 بجے سے صبح 7 بجے تک پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔