پبلک نیوز: پاکستان کا زرعی شعبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے اقدامات کے تحت ترجیحی شعبے کے طور پر برقرار ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت پالیسی ماحول میں بہتری کی وجہ سے زراعت کے شعبے نے تیسری میں سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.02 فیصد نمو ظاہر کی ہے۔
زراعت کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ بڑھوتری کسان برادری کے لئے امید افزاء ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔
ان مثبت اشاریوں سے ملک میں دوسرے زرعی انقلاب کے تصور کو عملی جامعہ پہنانے کے ساتھ ساتھ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی توقع ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت ماضی قریب میں اس شعبے کی ترقی اور نمو میں مدد کیلئے متعدد پالیسی اقدامات نافذ کئے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کا مقصد پیداوار کو بڑھانا اور بہتربنانے کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی پہ مبنی کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ تکنیک متعارف کرانا ہے۔
زراعت کے شعبے میں ترقی سے قومی غذائی تحفظ (National Food Security)، برآمدات اور مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔