دھاندلی روکنے کا بڑا منصوبہ، سلمان اکرم راجہ کھل کربول پڑے

دھاندلی روکنے کا بڑا منصوبہ، سلمان اکرم راجہ کھل کربول پڑے
کیپشن: Big plan to stop rigging, Salman Akram Raja spoke openly

پبلک نیوز: ضمنی انتخابات کے موقع پر پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے دھاندلی کا منصوبہ بنا رکھا ہے لیکن اس مرتبہ ہم بھی تیار ہیں اور انہیں دھاندلی کرنے نہیں دیں گے۔

انٹرنیٹ بند کرنے کا مقصد سوائے دھاندلی کی تیاری کے اور کچھ نہیں ہے۔ الیکشن کے اختتام پر فارم 45 ای ایم ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن کو پہنچنے ہیں اور امیدواروں نے بھی فارمز کو اپلوڈ کرنا ہے۔ جس کے بعد ان میں ردوبدل یا تبدیلی کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس مرتبہ پوری تیاری میں ہیں اور ووٹر بھی پرجوش ہے۔ ووٹنگ کے اختتام پر سارے امیدواروں کے فارم 45 جمع کیے جائیں گے۔ جنہیں انٹرنیٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا اور دیگر مبصرین کو بھی پہنچایا جائے گا۔ تاکہ اگر یہ کوئی ردوبدل کرتے ہیں تو پتہ چل جائے۔

حکومت کو صرف یہ امید ہے کہ دھاندلی ہوگی اور ان کے حق میں ہوگی۔ اس کے علاوہ ان کے پاس امید کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دیتی لیکن اس کے باوجود عوام فیصلہ کرچکی ہے کہ کس نمائندے کو ووٹ دینا ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام نہیں آرہی۔ 

Watch Live Public News