کشمیر کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے

کشمیر کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی حمایت اور فروغ کیلئے ہماری مخلصانہ کوششیں خطے میں امن ، معاشی ترقی اور خوشحالی کے ہمارے وژن کی عکاسی کرتی ہیں، ہم نے عالمی برادری کو بار بار اور واضح طور پر کہا ہے کہ افغانستان میں کسی بھی بڑے انسانی المیے سے بچنے کیلئے غیر ا متیازی ، بلا شرکت غیر عمل اور مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری اکیڈمی کاکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک اس حقیقت کو نہیں سمجھ سکتا کیونکہ ہم نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے بڑی قیمت ادا کی ہے،طالبان سے امید کرتے ہیں کہ وہ خواتین اور انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی برادری سے کئے جانے والے وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف ا ستعمال نہیں ہونے دی جائے گی، پاکستان تنقید پر خاموش نہیں رہ سکتا، خطے کا امن ہمارے پڑوسی کی انتہا پسندی اور گروہی تقسیم کی سوچ کے ہاتھوں یرغمال ہے، دشمن قوتوں نے ہائبرڈ وار شروع کر رکھی ہے اور وہ ہماری ریاست کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

Watch Live Public News