کابل (پبلک نیوز) ملا عبد الغنی برادر کابل پہنچ گئے۔ طالبان کی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت جاری، کابل میں سابق صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ سے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات۔ طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان نے امن بحال رکھا ہوا ہے۔ کابل میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ آج بہت سے اسکولوں کا افتتاحی دن تھا، طالبان نے کھلنے والے سکولز کی تصاویر جاری کر دیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ کابل کے مشرقی مضافات میں پرائیویٹ سکول میں طلباء نے امتحان بھی دیا۔ امارت اسلامی افغانستان کے اداروں نے اپنا کام شروع کردیا۔ ننگرہار کے گورنر کے دفتر کا تمام عملہ کام پر واپس آ گیا ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ندراب میں عام معافی کے بعد مجاہدین کو دھوکہ دیا گیا۔ خیانت کے نتیجہ میں3 محافظ شہید اور 3زخمی ہوئے۔ معافی اور صلح رحمی کا غلط استعمال کرنے والوں کو خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ ایسے لوگوں کو سخت سزا دی جائے گی اور ان سے بدلہ لیا جائے۔