نیب راولپنڈی نے راولپنڈی میٹروبس اسکینڈل میں شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کرلیا، صدر مسلم لیگ ن کو احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا گیا، کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔ صحافیوں کے حقوق اور حراساں کرنے سے متعلق جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے از خود نوٹس کا معاملہ، قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، لاجر بینچ کی سربراہی خود قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ لاہورکی عدالت نےمینارپاکستان واقعےمیں ملوث 40ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت کا گرفتار ملزموں کی شناخت پریڈ کرانےکا حکم، ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت لایا گیا، پولیس نے 60 افراد کی تصاویر شناخت کے لیے نادرا کو بھجوادیں، ایک ملزم نے لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت لے لی، عدالت کا 3 ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم۔ لاہور میں 14 اگست کو دست درازی کا ایک اور افسوسناک واقعہ،ویڈیو وائرل ہوگئی،اوباش نوجوان کی چنگ چی رکشے میں بیٹھی خواتین کے ساتھ چھیڑخانی، لوگ آوازیں کستے اور تماشہ دیکھتے رہے،کوئی داد رسی کے لئے آگے نہ بڑھا۔ کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں 19 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا، متاثرہ خاتون کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب گرا، خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر ذیشان نے اس پر تیزاب پھینکا، گھریلو جھگڑے کے باعث خاتون نے خلع کا کیس دائر کر رکھا ہے۔