شہباز گل کے علاج کیلئے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں پھر تبدیلی

شہباز گل کے علاج کیلئے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں پھر تبدیلی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے علاج کیلئے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں پھر تبدیلی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پمز کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ کو میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ڈاکٹر عاطف انعام شامی کلینکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز گل کے علاج کے لیے 4 رکنی میڈیکل بورڈ گزشتہ روز قائم کیا گیا تھا۔ چار رکنی بورڈ شہباز گل کی صحت سے متعلق رپورٹ تیار کرے گا۔ میڈیکل بورڈ شہباز گل کے علاج اور اسپتال سے چھٹی کے حوالے سے سفارشات دے گا اور رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔