وزیراعظم کو بڑا ریلیف، نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

وزیراعظم کو بڑا ریلیف، نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2018ء میں دائر متفرق درخواست اور پٹیشن کو آج سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظؐ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپایا تھا، اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انھیں نااہل قرار دیا جائے۔ یہ درخواست گزار گذشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے اور انہوں نے بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اوردرخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی رٹ پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

Watch Live Public News