گورنر کسی بھی غیرآئینی ایڈونچر سے باز رہیں، فواد چودھری

گورنر کسی بھی غیرآئینی ایڈونچر سے باز رہیں، فواد چودھری
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ آ چکی، آج ووٹ آف کانفی ڈینس نہیں ہو سکتا۔ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسمبلیاں 23 دسمبر کو تحلیل نہیں ہونگی، اگلے ہفتے تک تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کی رولنگ آ چکی ہے، اعتماد کا ووٹ آج نہیں کیا جا سکتا، آرٹیکل 109 بالکل واضح ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک اجلاس ختم نہ ہو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، گورنر پنجاب کسی بھی ایڈونچر سے باز رہیں، تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی، اسمبلیوں کی تحلیل کا کام جمعہ سے شروع ہو جائے گا، عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی، کے پی اور پنجاب اسمبلی دونوں بیک وقت تحلیل کریں گے، الگ الگ اسمبلیاں تحلیل نہیں کر رہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی مقصد ہے، الیکشن سے بھاگنا، ووٹ کو عزت دو سے الیکشن سے بھاگو کا سفر تیزی سے طے کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔