رواں برس 35 ارب کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں

رواں برس 35 ارب کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں

لاہور (پبلک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی اشیاء کی تفصیلات جاری کردیں، ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری 35 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔

ایف بی آر کے مطابق پچھلے سال جولائی تا جنوری 22ارب روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی تھیں۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایف بی آر کی سمگلنگ کی روک تھام کی کاروائیوں میں اور ضبط شدہ اشیاء کی مالیت پچھلے سال بارہ ماہ کے برابر ہو گئی ہے جو کہ 36ارب روپے تھی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق رواں مالی سال ضبط شدہ اشیاء میں 66 فیصد اضافہ کے ساتھ 11.3 ارب روپے مالیت کی بغیر کسٹمز ادائیگی کی گاڑیاں ضبط ہوئی۔ 105فیصد اضافہ کے ساتھ 3.4 ارب روپے کی چھالیہ ضبط کیا گیا۔ 28 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.9 ارب روپے کا کپڑا اور 70 فیصد اضافہ کے ساتھ 553 ملین روپے کے سیگریٹس ضبط گئے گئے۔

ایف بی آر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 113 فیصد اضافہ کے ساتھ 492 ملین روپے کے آٹو پارٹس ضبط کئے گئے۔ 67 فیصد اضافہ کے ساتھ 380 ملین روپے کی الیکٹرانک اشیاء ضبط کی گئیں۔ 93فیصد اضافہ کے ساتھ 899 ملین روپے کا ڈیزل اور 104 فیصد اضافہ کے ساتھ 271 ملین روپے کے زیورات و جواہرات ضبط کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے 6 ملین ٹن کی آیوڈین بھی ضبط کی جو کہ غیر قانونی منشیات کے بنانے میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کارروائی کی تعریف بین الاقوامی ایجنسیز نے بھی کی ہے۔

مزید 12 غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف موثر کاروائیوں کے نتیجے میں 2000 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کئے گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔