کراچی (پبلک نیوز) پی ایس ایل 6 کا میلہ بھر پور انداز میں جاری، لاہور قلندرز کی دھمال کے سامنے زلمی ٹک نہ سکے۔ 141 رنز کا ہدف لاہورقلندرز نے 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
شہر قائد میں کھیلے جانے والے میچ میں فخرزمان 15 اورسہیل اختر نے 14 رنزبنائے۔ آغاسلمان 21،بین ڈنک 22 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ وہاب ریاض اورثاقب محمودکی 2،2 وکٹیں۔ جبکہ عمادبٹ، مجیب الرحمان نےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاورزلمی نے 6 وکٹوں کےنقصان پر 140 رنزبنائے۔ کراچی:روی بوپارہ 50 رنزکےساتھ نمایاں رہے۔ شعیب ملک اورردرفورڈکے 26، 26 رنز، شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سلمان مرزانے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔