وزیراعظم کی ازدواجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کا کیس، صحافی نجم سیٹھی پر جرمانہ

وزیراعظم کی ازدواجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کا کیس، صحافی نجم سیٹھی پر جرمانہ
وزیراعظم عمران خان کے نجم سیٹھی کے خلاف ہرجانہ کیس میں عدالت نے صحافی نجم سیٹھی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا. وزیراعظم عمران خان نے ازدواجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کرنے پر صحافی نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر کر رکھا تھا. صحافی نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کا کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی جس پر وزیراعظم کے وکیل عبداللہ بابر اعوان نے کیس خارج کرنے کی مخالفت کی تھی. عدالت نے عبداللہ بابر اعوان کے دلائل پر نجم سیٹھی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ بے بنیاد درخواست دینے پر نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا. کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی. وزیراعظم اور خاتون اول سے متعلق بے بنیاد الزامات پر نجم سیٹھی کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیا گیا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔