چیئرمین قومی احتساب بیورو آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین قومی احتساب بیورو آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا
چیئرمین قومی احتساب بیورو آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ، چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سشہباز شریف سے ملاقات میں کہا تھا کہ وہ اس ماحول میں کام نہیں کرسکتے ہیں . آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے آفیسر ہیں ، وہ ڈی جی آئی بی سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں. آفتاب سلطان نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جولائی 2022 کو نیب کی سربراہی سنبھالی تھی . زرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے مقدمات بنانے کے دباو پر استعفی دیا ہے .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔