اب جلد پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی کیو گروپ بنے گا، ناصر حسین شاہ

اب جلد پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی کیو گروپ بنے گا، ناصر حسین شاہ
کراچی : صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ اپنا سیاسی گھر چھوڑ کر کرائے کے گھر میں تربیت حاصل کرنے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے پرویز الہیٰ کے پی ٹی آئی میں ضم پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کو بزرگ سیاستدان سے یوتھیا بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں، پی ٹی آئی کے پاس 70 سالہ سیاستدانوں کو یوتھیے بنانے کی کمال مہارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نوجوان رہنما بلاول بھٹو کر رہے ہیں، عمران خان تمام سیاستدانوں سے لڑائی کر بیٹھے ہیں،اب پرویز الہیٰ اپنے بڑے بھائی سے لڑائی کے بعد عمران کے ساتھ بیٹھ گیا، اب خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو، اب جلد پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی کیو گروپ علحدبہ بنے گا۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت ہیں تو کس طرح پرویز الہیٰ پی ٹی آئی میں ضم ہوئے، پرویز الہیٰ اپنا سیاسی گھر چھوڑ کر کرائے کے گھر میں تربیت حاصل کرنے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔