ن لیگ کا پارٹی پالیمانی کا پہلا اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

ن لیگ کا پارٹی پالیمانی کا پہلا اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس جاتی امرا میں شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت  نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کر رہی ہیں، پارلمانی پارٹی کے اجلاس میں کامیاب امیدوار ، مخصوص ننشت کے لیے نامزد خواتین بھی شامل ہیں۔ 

 آزاد حیثیت سے الیکشن میں کامیاب مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ مریم نواز آج کے  اجلاس میں  اپنی پالیسی امیدواروں کے سامنے رکھیں گی۔

نامزد وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے امیدواروں کےلیے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔ 

اجلاس میں پنجاب  کابینہ سمیت سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں پر مشاورت بھی کی جائے گی۔

Watch Live Public News