ویب ڈیسک: پسرور ثمینہ ہسپتال کی مالک ڈاکٹر ثمینہ خالد پر چھریوں کے وار سے قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات لے مطابق پسرور پولیس کی بھاری نفری ثمینہ خالد ہسپتال پہنچ گئی ہے۔ پسرور کے محلہ کوٹ کبہ کے رہائشی نے ڈاکٹر ثمینہ خالد کو ہسپتال کے اندر ہی چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔
پسرور سٹی پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈاکٹر ثمینہ خالد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پسرور پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے مگر قاتلانہ حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
پسرور ریسکیو ٹیم کی طرف سے انکے ہسپتال میں ہی ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے۔