پی ٹی آئی رہنما  میاں اسلم اقبال گرفتار؟ اس وقت کہاں؟ بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی رہنما  میاں اسلم اقبال گرفتار؟ اس وقت کہاں؟ بڑی خبر آگئی
کیپشن: Mian Aslam Iqbal
سورس: web desk

ویب ڈیسک: 9 مئی کے جلاو گھیراو کے مقدمات میں اشتہاری قرار دئیے تحریک انصاف کے رہنما  میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کا معاملہ، میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ریڈ کی مگر کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

انویسٹی گیشن پولیس ذرائع  کے  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کی سربراہی میں لاہور پولیس کی ٹیم پشاور میں موجود ہے، پولیس ٹیم کو تاحال پشاور ہائی کورٹ کی ضمانت پر میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے میں کوئی کامیابی نا مل سکی۔

ٹیم میں انویسٹی گیشن پولیس،  سی آئی اے کے اہلکار  شامل ہیں، ڈی آئی جی کی سربراہی میں ٹیم آج ہی خصوصی طور پر روانہ ہوئی۔

 میاں اسلم اقبال تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے امیدوار ہیں ، میاں اسلم اقبال آج ہی حفاظتی ضمانت کے لئےپشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے نامزد وزیراعلی میاں محمد اسلم ہائیکورٹ سے روانہ ہوچکے ہیں، میاں اسلم ہائیکورٹ ججز گیٹ سے نکلے وکلاء کے روپ میں تھے،

 پنجاب پولیس کی میاں اسلم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی جس پر وہ سپیکر ہاؤس پہنچ گئے، بعد ازاں  پنجاب پولیس نے ہائیکورٹ گیٹ سے میاں اسلم کی گاڑی کا پیچھا کیا, گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

Watch Live Public News