کراچی میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، دو افراد جاں بحق

کراچی میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، دو افراد جاں بحق
کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، چھتیں اڑ گئیں۔ دیواریں گرنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ کےالیکٹرک کا ٹرانسممشن نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ متعدد علاقوں میں درخت تاروں پر گرنے سے اور کھمبے گرنے سے بجلی بند ہو گئی۔ 2 سو سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے ٹینٹ اکھڑ گئے۔ متعدد علاقوں میں درخت تاروں پر گرنے سے اور کھمبے گرنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ گلستان جوہر، اورنگی، بن قاسم، گلشن اقبال، سرجانی، سوسائیٹی، بلدی، کورنگی، نارتھ ناظم، شاد مان ٹاون، نارتھ کراچی کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل۔ اورنگی سیکٹر 12 میں کھمبا گرنے سے ایک شخص ذخمی۔ کورنگی، شادمان ٹاون، نارتھ کراچی اور گلستان جوہر میں تاریں ٹوٹنے کے سے سب سے زائدہ واقعات پیش آئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔