سنئیر صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے

سنئیر صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے
لاہور ( پبلک نیوز ) پاکستان کے مایہ ناز صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے ، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور دو ہفتے سے لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، وزیر اعظم پاکستان سمیت ملک کی اہم شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سنئیر صحافی اور انگریزی اخبار پاکستان ٹو ڈے کے بانی و چیف ایڈیٹر عارف نظامی انتقال کر گئے، عارف نظامی روزنامہ نوائے وقت کے بانی حمید نظامی مرحوم کے صاحبزادے تھے۔ عارف نظامی پاکستان کے مایہ ناز صحافی تھے، اپنی صحافت کے دوران انہوں نے کئی خبریں بریک کیں اور صحافت کے حوالے سے ان کا تجربہ کسی بھی شک سے بالاتر تھے۔ عارف نظامی نے اپنے چچا مجید نظامی مرحوم سے الگ ہو کر 2010 میں نوائے وقت گروپ کو خبر باد کہا اور اپنا انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کا اجرا کیا ۔ عارف نظامی کی رحلت پر وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان بھر کے سیاستدانوں ، صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ”ماہر صحافی، مدیر اور سیاسی تجزیہ کار عارف نظامی کی رحلت کا سن کر رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں“۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1417764947413590017 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کی ” عارف نظامی صاحب کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے، ان سے طویل تعلق تھا، تحریک پاکستان میں ان کے والد حمید نظامی اور میرے دادا چوہدری اویس اور تایا چوہدری الطاف حسین ہمسفر تھے اسی تعلق سے ان سے وہی تعلق رہا جو خاندان کے بزرگوں سے ہوتا ہے خدا غریق رحمت کرے“۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1417757539979067397

Watch Live Public News