وزیر اعظم کا بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑا اقدام

وزیر اعظم کا بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑا اقدام
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت اور ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں‌سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزا کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کا اجراء کیا جا رہا ہے، ڈیجیٹل تصدیق کے لئے پاکستان میں موجود متعلقہ ایمبیسیوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ سلمان صوفی نے کہا کہ ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان کے بارڈرز و ہوائی اڈوں سے غیر قانونی آمدو رفت روکنے میں مدد ملے گی، ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔