پاک بھارت ٹاکرا،احمد آباد میں ہوٹلز کے کرائے آسمان کو چھونے لگے

پاک بھارت ٹاکرا،احمد آباد میں ہوٹلز کے کرائے آسمان کو چھونے لگے
لاہور: کرکٹ ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ احمد آباد میں ہوٹلز کے کرائے آسمان کو چھونے لگے ۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ مقبول میچ کو دیکھنے کی بے مثال مانگ نے ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے،عام ہوٹل میں بھی کمرے کا کرایہ 50 ہزارروپے سے زیادہ ہوچکا ہےمگر کرکٹ فینز نے پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے نیا جگاڑ ڈھونڈ لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ فینز نے اسپتالوں میں کمروں کی بکنگ کرانا شروع کر دیں،احمد آباد میں اسپتال میں کمروں کی بکنگ کے بارے میں انکوائریز بڑھ گئیں۔ ڈاکٹرپارس شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کی طرف سے چیک اپ کی خاطر کمروں کی بکنگ کا پوچھا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپتال میں چیک اپ بھی ہوگا اور میچ سے قبل ایک رات کا قیام بھی ہوگا،اسپتال میں کمرے کی بکنگ کا کرایہ بھی کم ہے،جس سے پیسوں کی بھی بچت ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔